Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کل پی ڈی ایم جلسہ میں ایک بھرپور اتحاد کا مظاہرہ ہوگا، نفیسہ شاہ

کل پی ڈی ایم جلسہ میں ایک بھرپور اتحاد کا مظاہرہ ہوگا، نفیسہ شاہ
December 12, 2020

لاہور (92 نیوز) پیپلزپارٹی کی رہنماء نفیسہ شاہ کہتی ہیں کل پی ڈی ایم جلسہ میں ایک بھرپور اتحاد کا مظاہرہ ہوگا۔

پی پی رہنماء نفیسہ شاہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اِن کی ہوائیاں اس لیے اڑی ہیں، وہ متحد ہیں۔ اِن پر ایس او پیز کا نہیں پی ڈی ایم کا خوف سوار ہے۔ جلسہ ہو کر رہے گا اور مینار پاکستان پر ہوگا۔ پی ڈی ایم جلسہ روکنے کیلئے کابینہ میں ردو بدل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ استعفوں کا معاملہ سی سی میں جائیگا، پارٹی دیکھے گی فیصلہ کیسے کرنا ہے، استعفے کس طرح دینے ہیں۔ پاکستان کے پورے صوبے سے تحریک چلتے ہوئے لاہور آ پہنچی ہے۔ وقت ہے کہ کٹھ پتلیوں کو فارغ کیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اِنہیں ڈر ہے کہ اب ان کا جانے کا وقت ہے، ڈر کی صورتحال یہ ہے کہ ڈی جے بٹ کو گرفتار کیا گیا۔ جلسہ روکنے کیلئے پینافلیکس کو روکا گیا کہ اِنہیں فلیکسز نہ بنا کر دی جائیں۔ ان ہتھکنڈوں سے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔

پی پی رہنماء بولیں کہ خان صاحب اب این ار او دینا چاہتے ہیں، یہاں سارے کے سارے مافیا عمران خان نے اپنے اردگرد رکھے ہوئے ہیں۔ کہا کہ اس حکومت کی نااہلی کا حال دیکھ لیں۔ فائنانس انڈسٹری یہ نوٹس نکالتی ہے کہ اس بار ہم تنخوایں نہیں دیں سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کے پی کے میں کورونا سے نہیں بلکہ آکسیجن نہ ہونے کی وجہ سے وفات پا گئے۔ مز ید کہا کہ جہاں تک شیخ رشید کی بات ہے، انکی وزارت میں اڑھائی سال کے دوران دو سو سے زیادہ مسافر شہید ہوئے۔