Thursday, January 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کل سے کراچی سمیت اکثر شہروں میں مون سون کا پہلا اسپیل رنگ جمائے گا ، محکمہ موسمیات

کل سے کراچی سمیت اکثر شہروں میں مون سون کا پہلا اسپیل رنگ جمائے گا ، محکمہ موسمیات
July 5, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ والے تیار رہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے کراچی سمیت اکثر شہروں میں مون سون کا پہلا اسپیل رنگ جمائے گا۔ سیکرٹری بلدیات روشن شیخ کا کہنا تھا مختلف علاقوں میں نالوں کی صفائی شروع کردی گئی۔ نیو کراچی سمیت مختلف علاقوں میں نالوں سے کچرا نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کچرا برساتی نالوں سے نکال کر لینڈ فل سائٹ پر منتقل کیا جارہا ہے۔ مرکزی برساتی نالوں سمیت ڈی ایم سیز کے زیراہتمام نالوں پر بھی عملہ مستقل تعینات ہے۔ دوسری طرف کراچی میں مون سون بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ اربن فلڈ کی صورت میں نیو کراچی، گلبہار، لیاقت آباد متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ منظور کالونی نالہ اوور فلو ہونے سے اطراف کے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں ۔ اربن فلڈ سے ملیر ندی میں طغیانی سے کورنگی، قیوم آباد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نارتھ ناظم آباد، محمود آباد کےعلاقے بھی اربن فلڈ سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ عزیز بھٹی، پہلوان گوٹھ، اورنگی ٹاؤن بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ عظیم پورہ، گولڈن ٹاؤن اور اعظم بستی بھی  متاثر ہوسکتے ہیں۔ موچکو، شیرشاہ،  سولجر بازار کے علاقے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔