کل سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا


کل ، سورج ، خانہ کعبہ ، اوپر ہوگا ، مکہ مکرمہ ، 92 نیوز
14 جولائی, 2020 5:51 شام

مکہ مکرمہ (92 نیوز) کل سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ ظہر کی اذان پر مکہ مکرمہ میں دن کے بارہ بجکر 26 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ اس وقت سورج کا سایہ ختم ہوجائے گا۔ یہ سال رواں 2020 کے دوران اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہوگا۔

فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاہرہ کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ کے اوپر سورج کے نمودار ہونے کے وقت کرہ ارض کے محور کا میلان 23.5 ڈگری کے زاویے پر ہوگا- اس کے باعث سورج بظاہر شمال میں السرطان اور جنوب میں الجدی کے درمیان منتقل ہورہا ہوگا۔

ابو زاہرہ نے بتایا کہ جب بھی سورج خانہ کعبہ کے اوپر آتا ہے تب مکہ مکرمہ سے دور دراز علاقوں کے باشندوں کے لیے قبلے کی جہت متعین کرنے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وماضی میں جب جہت کی نشاندہی کرنے والے جدید وسائل اور ترقی یافتہ ٹیکنالوجی میسر نہیں تھی تب عرب اور مسلم ممالک کے باشندے اسی بنیاد پر قبلے کا رخ متعین کیا کرتے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز