کل جماعتی حریت کانفرنس کا 14 اگست بھرپور انداز میں منانے کا اعلان


10 اگست, 2020 11:24 دن

سرینگر ( 92 نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی زیرتسلط کشمیر میں14 اگست بھرپورانداز میں منانے کا اعلان کر دیا جب کہ  15اگست کو بھارت کا یوم آزادی بطور یوم سیاہ منایا جائے گا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے کہا گیا کہ  پاکستان قائداعظم کی قیادت میں مسلمانوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے، پاکستان کا نظریہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے پیش کیا، پاکستان مسلمانوں کیلئے پناہ گاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے کہا گیاکہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، 14 اگست کو دنیا کو پیغام دیں گے کہ  ہم بھارت کے غیرقانونی قبضے سے آزادی چاہتےہیں، کشمیری اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز