کلیم امام میں 16 مہینے میں کس طرح کانٹے نکل آئے، حلیم عادل شیخ


کلیم امام، 16 مہینے، کانٹے نکل آئے، حلیم عادل شیخ، کراچی، 92 نیوز
۲۳ جنوری, ۲۰۲۰ ۶:۳۵ شام

کراچی (92 نیوز) کلیم امام کو آپ نے خود منتخب کیا تھا، 16 مہینے میں ان میں کس طرح کانٹے نکل آئے،  پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہم نے انہیں آئینی و قانونی اختیار استعمال کرنے سے نہیں روکا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی وزیراعظم سے بات ہوئی تھی تو واضح کرنا چاہئے تھا، کیا سندھ میں چین کی بانسری بج رہی ہے جو آپ کو صرف آئی جی کی تبدیلی ایک ایشو نظر آیا۔

بولے کہ کیا سندھ کو دوائیاں مل رہی ہے، کیا ایڈز ختم ہوگئی،۔ وہ چوہے جو آپ کی چار لاکھ ٹن گندم کھاگئے انہیں پکڑا، ان کے دو ٹانگوں والے چوہے چار لاکھ ٹن گندم کھا گئے۔

تازہ ترین ویڈیوز