کلفٹن میں لڑکی کے مبینہ اغواء اور زیادتی کا واقعہ ، میڈیکل میں زبردستی کے شواہد نہیں ملے


karachi rape case
23 ستمبر, 2020 3:55 شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے کلفٹن میں لڑکی کے مبینہ اغوا اور  زیادتی کا واقعہ ، میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زبردستی کے شواہد نہیں ملے۔ لڑکی کے مال سے باہر جانے کی سی سی ٹی وی  ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق لڑکی اپنے دوست کے ہمراہ شام  7 بج کر 30 منٹ کے قریب مال سے گئی، تفتیشی حکام کا کہنا  ہے میڈیکل رپورٹ اور سی سی ٹی وی  سمیت دیگر شواہد سے تحقیقات کررہے ہیں۔

اس سے قبل  لڑکی کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملازمت کے بعد گھر جاتے ہوئے  لڑکی کو  لگژری گاڑی میں اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایاگیا، ملزمان لڑکی کو نیم بےہوشی کی حالت میں پھینک کرفرارہوگئے۔

ایف آئی آر کے مطابق مال میں ملازمت کرنےوالی لڑکی  گھر جانےکےلئے نکلی تھی کہ  بلیک کلر کی ڈبل کیبن گاڑی میں  ملزمان اغوا کرکے لے گئے ، اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور مال کے سامنےنیم  بےہوشی کی حالت میں پھینک کرچلےگئے ۔

پولیس نے گذشتہ شب لڑکی کی نشاندہی پر خیابان نشاط کےایک فلیٹ میں چھاپہ مارا ، لیکن ملزمان پہلے ہی فرار ہوچکے تھے۔

پولیس کےمطابق ملزم کے رشتےداروں کےگھر بھی چھاپہ مارا گیا، لیکن گرفتاری عمل میں نہیں آئی ، پولیس حکام نےایس ایس پی ساوتھ شیراز کیس کے فوکل پرسن نامزدکردیاہے۔

حکام کاکہناہےکہ ملزمان سے متعلق مکمل شواہد حاصل کرلیے ہیں ملزمان کی تصاویرسمیت تمام اہم معلومات موجود ہیں ملزمان ایک سے دو روز میں پولیس کی گرفت میں ہونگے۔

تازہ ترین ویڈیوز