کلر کہار میں ٹریلر کی سامنے سے آنیوالی بس کو ٹکر،5افراد جاں بحق

کلر کہار ‏ ٹریلر ‏ ڈیوائیڈر ‏ ‏92 نیوز
۲۳ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۵ دن

کلر کہار ( 92 نیوز) کلر کہار  میں بے قابو ٹریلر ڈیوائیڈر لائن عبور کر کے بس سے جا ٹکرایا  ،  حادثے میں پانچ افراد جاں بحق  اور 15 زخمی ہو گئے ۔

تیز رفتار ٹریلر  ڈیوائیڈر عبور کرتا ہوا دوسری سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا جس کے  باعث  پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ، حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

کلر کہار کے قریب بس پل سے نیچے گر گئی ،6 طالبات زخمی

سردار عثمان بزدار نے زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں ۔

جیل عوام سے تعلق میں حائل نہیں ہوسکتی، خورشید شاہ

تازہ ترین ویڈیوز