Friday, June 18, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کلبھوشن کی بات اپوزیشن نے بگاڑی، شاہ محمود قریشی

کلبھوشن کی بات اپوزیشن نے بگاڑی، شاہ محمود قریشی
June 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ، کلبھوشن کی بات اپوزیشن نے بگاڑی، بھارت عالمی عدالت میں جا کر کہنا چاہتا ہے کہ پاکستان نے آپ کی بات نہیں مانی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود نے قومی اسمبلی میں خطاب میں کہا کہ، اپوزیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا قتل کیا۔ کہا کہ جب ہم الیکشن ریفارمز کی بات کرتے ہیں تو آپ بات نہیں سنتے، یہاں بہت سے لوگ ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے۔

لیگی رہنما احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا، حکومت ایسا قانون بنا رہی ہے جس میں بھارت کے ایجنٹ کا نام ہوگا، کل تک کلبھوشن کا نام لینا جرم تھا، کیا اب قانون منظور کروانا ثواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن لوگوں سے ووٹ لے کر آئے ہیں، قانون پاس نہیں ہونے دیں گے۔ اجازت نہیں دیں گے کہ مقدس ایوان میں جاسوس کیلئے خصوصی قانون سازی ہو۔