23 مارچ – پاکستان ڈے


۲۳ مارچ, ۲۰۲۰ ۵:۱۸ شام

 

ابتداء پاکستان،،

انتہاء ۔ ۔ ۔ پاکستان!

***

ہے دیکھو نہ جانے کیسا

 وطن کی میرے ،

مٹی میں جادو

کھلِتے گلاب ، بنِ مُرجھائے

دیتے رہتے ہیں خوشبو !

۔

۔ 

خواب تھا اقبال کا،

دی تعبیر جس کو قائد نے

پھر یکجا ہوئی ہر زُباں،

اُس نعرے کی تائید میں

جو تھا کہ لے کر رہیں گے پاکستان

اور جو ہے کہ،،

جیتا رہے پاکستان!

 ۔

۔

شہیدوں کے لہو کی ،

اسکے رنگوں میں ہے لالی

دربارِ خدا سے لوٹتی ہے،

نہ کوئی دعا خالی

 ۔

۔

اور ہو جاتی ہیں یہاں پوری

بنِ مانگے سبھی دعائیں،

دلکش نظارے وطن کے میرے

پہاڑ اور دریا ،،

کھیت اور فضائیں

 

مِٹا ہے نہ مٹِے گا،

میری ارضِ پاک کا وجود

یہ رگوں میں ہے دوڑتا،

یہ دلوں میں ہے محفوظ!

 

تکمیل ِ فرائض اور خدمتِ انسانیت،

ہو ں زندگی کے مصارف

غم بدل جائیں خوشیوں میں ،

یہی تو ہے خوابِ کاشف

 

رب تجھے رکھّے آباد

پاکستان ۔ ۔۔ زندہ باد!

 

شاعر امن

کاشف شمیم صدیقی

 

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.