Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کلائمیٹ چینج، وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے بعد بل گیٹس کو بھی خط لکھ دیا

کلائمیٹ چینج، وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے بعد بل گیٹس کو بھی خط لکھ دیا
April 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی کلائمیٹ چینج سے متعلق عالمی رہنماؤں سے خط و خطابت جاری ہے۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے بعد بل گیٹس کو بھی خط لکھ دیا۔

بلین ٹری سونامی منصوبہ وزیراعظم عمران خان کی بڑی ترجیح بن گیا، وزیراعظم نے کلائمیٹ چینج سے متعلق سعودی ولی عہد کے بعد بل گیٹس کو بھی خط لکھ دیا۔ کلائمیٹ چینج کے خطرات پر کتاب لکھنے پر خراج تحسین کیا۔

اُنہوں نے بل گیٹس کو خط میں لکھا کہ، پاکستان ان ممالک میں ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات زیادہ ہیں، ہم موسمی خطرات سے نمٹنے اور بچاؤ کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں۔

وزیراعظم نے لکھا کہ، پاکستان کاربن کی کمی کیلئے متبادل توانائی کے منصوبے شروع کررہا ہے، بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس، کلین گرین کے پروگرام جاری ہیں۔ پاکستان نے لاتعداد گرین جابز دیں، 10 لاکھ ایکڑ جنگلات کو محفوظ بنایا۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کم کرنے کیلئے بھرپور تعاون کو تیار ہے، پوری دنیا کو موسمیاتی خطرات کو بھانپتے ہوئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔