کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے مگر دفاع کا حق رکھتے ہیں ، شاہ محمود قریشی


کشیدگی ‏
۰۷ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۰ دن

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشیدگی کو  بڑھانا نہیں چاہتے لیکن ہم دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود اور کنٹرول  لائن کی خلاف ورزی کی ، پاکستان کو علم تھا کہ  بھارت  میں الیکشن سے قبل کوئی ایڈونچر ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خود بھارت میں 21 بڑی اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی کے بیانیے کی مخالفت کی۔

تازہ ترین ویڈیوز