کشمیر کی خطرناک صورتحال کی گونج پوری دنیا کو سننی چاہئے، وزیراعظم

قربانی وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز عید الاضحی
۱۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۰۴ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کشمیر کی خطرناک صورتحال کی گونج پوری دنیا کو سننی چاہئے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ بھارت کے ایٹمی ہتھیار فاشسٹ مودی حکومت کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔  بھارت پر ہندونسل پرست، فاشسٹ قیادت اور آئیڈیالوجی نے ایسے ہی قبضہ جما لیا ہے جیسے نازیوں نے جرمنی پر قبضہ جمایا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے 90 لاکھ کشمیریوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ کشمیری 2 ہفتے سے محاصرے میں ہیں۔ دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں۔ یہ خطرہ پاکستان اور بھارتی اقلیتوں تک وسیع ہو رہا ہے جب کہ اقوام متحدہ کے مبصرین بھی مقبوضہ کشمیر میں بھیجے جانے چاہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی کی فاشسٹ قیادت سے نہرو اور گاندھی کے بھارت کو بھی خطرہ ہے۔ دنیا بھارت کے ایٹمی ہتھیاروں کی سیکیورٹی سنجیدگی سے لے۔ بھارت کے ایٹمی ہتھیار فاشست مودی حکومت کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔ یہ ایسا معاملہ ہے جو صرف خطے کو نہیں پوری دنیا کو متاثر کر رہا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز