کشمیر کیلئے ہرچیلنج پر پورا اتریں گے اور سچ کا ساتھ دیں گے، آرمی چیف قمر باجوہ

کشمیر، چیلنج، سچ، لائن آف کنٹرول ، باغ سیکٹر، آرمی چیف
۱۲ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۱۶ شام

لائن آف کنٹرول (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور عید کی نماز اگلے مورچوں پر باغ سیکٹر میں جوانوں کیساتھ ادا کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کے دوران کہا کہ حکومت نے کشمیر کے معاملے پر کثیرالجہتی کاوشیں کی ہیں۔ بھارت دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے ہٹا کر ایل او سی اور پاکستان پر مرکوز کرانا چاہتا ہے

کشمیر، چیلنج، سچ، لائن آف کنٹرول ، باغ سیکٹر، آرمی چیف

آرمی چیف نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے اتنا ہی پرعزم ہیں جتنی امن کی خواہش۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کشمیری بہن، بھائیوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بھارت مسئلہ کشمیر پر دنیا کو گمراہ کرنے کیلیے کچھ بھی کر سکتا ہے۔ البتہ بھارت کو سنگین جرائم کی پردہ پوشی نہیں کرنے دیں گے

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے جتنا وقت لگے، جو بھی کرنا پڑے، پرعزم ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز