کشمیر پر پاکستان کی تائید ، عالمی میڈیا میں 334 خبریں جاری کیں

کشمیر پاکستان عالمی میڈیا ‏ اسلام آباد ویب ڈیسک
۱۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۷ دن

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور 5اگست کے کرفیو کے بعد پاکستانی حکومت کے موقف کی تائید میں بین الاقوامی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیاکے 26 اداروں نے ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں 334خبریں جاری کی ہیں۔

امریکہ کے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اخبار نیو یارک ٹائمز نے سب سے زیادہ 114، واشنگٹن پوسٹ نے 98 خبریں شائع کیں ، روزنامہ 92نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق امریکہ میں سب سے زیادہ دیکھے جانیوالے نیوز چینل سی این این نے بھارتی بربریت پر ایک ماہ میں 28 رپورٹس جاری کر کے تیسرا نمبر حا صل کیا ۔

دیگر 23 اداروں میں وال سٹریٹ جنرل ،واشنگٹن ٹائمز ، فارن پالیسی ،بلوم برگ، دی ہل ، نیوز ویک ، لاس اینجلس ٹائمز، یو ایس اے ٹو ڈے ، دی ڈیلی بیسٹ،فارن افئیرز، فاربس، دی اٹلانٹک، کرسچن سائنس مانیٹر، واشنگٹن ایگزامینر،نیو یارکر ، کونسل آن فارن ریلشنزز، کارنیگی انڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس، فاکس، سی بی ایس ، این بی سی، اے بی سی نیوز اور سی این بی سی شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کی جانب سے بھارتی جا رحیت کو بے نقاب کرنے پر چند یوم قبل بھارتی حکومت کی ایماء اور سرپر ستی میں بھارتی نژاد امریکیوں نے واشنگٹن پوسٹ کے آفس کے باہر مظاہرہ کیا تاہم امریکی میڈیا ہاؤسز کی جانب سے مظاہرے کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ مقبوضہ کشمیرکے حالات سے دنیا کو آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز