کشمیر پاکستان سے ہے اور پاکستان کشمیر سے ، جنرل زبیر محمود حیات

کشمیر پاکستان کشمیر پاکستان سے ہے پاکستان کشمیر جنرل زبیر محمود حیات رسالپور ‏ ‏92 نیوز چیئرمین چیفس آف جوائنٹ اسٹاف کمیٹی ‏ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان ‏ پاسنگ آؤٹ پریڈ ‏
۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۵ دن

رسالپور ( 92 نیوز) چیئرمین چیفس آف جوائنٹ اسٹاف کمیٹی  جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ کشمیر پاکستان ہے اور پاکستان کشمیر  سے ، آگ سے کھیلنے کی کوشش کرنے والے خود اس میں جل جائیں گے ۔

پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے  مہمان خصوصی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات کشمیریوں اور پاکستان کو  قبول نہیں، بھارت میں نسلی فسادات کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف  کمیٹی نے  کہا کہ  پاکستان امن کا خواہاں ہے ، دشمن ہماری خواہش کو ہماری  کمزوری نہ سمجھے ، پاکستان ذمہ دار ایٹمی طاقت  اور تخفیف اسلحہ کی عالمی پالیسی پر  عمل پیرا ہے  ۔ دہشتگردی کیخلاف  جنگ میں بھی پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ۔

قبل ازیں پاسنگ آؤٹ تقریب میں ائیر چیف مارشل  مجاہد انور  مہمان خصوصی  جنرل زبیر محمود حیات کے ہمراہ  سلامی کے چبوترے پر آئے جہاں کیڈٹس نے مارچ پاسٹ کیا ۔

کشمیر پاکستان کشمیر پاکستان سے ہے پاکستان کشمیر جنرل زبیر محمود حیات رسالپور ‏ ‏92 نیوز چیئرمین چیفس آف جوائنٹ اسٹاف کمیٹی ‏ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان ‏ پاسنگ آؤٹ پریڈ ‏
کشمیر پاکستان کشمیر پاکستان سے ہے پاکستان کشمیر جنرل زبیر محمود حیات رسالپور ‏ ‏92 نیوز چیئرمین چیفس آف جوائنٹ اسٹاف کمیٹی ‏ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان ‏ پاسنگ آؤٹ پریڈ ‏

اس موقع پر فوجی بینڈ نے دلوں کو گرما دینے والی دھنیں بکھیریں۔ مہمان خصوصی جنرل زبیر محمود حیات نے سکواڈرن نمبر 2 کو قائداعظم بینر عطا کیا۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں  پاکستان سمیت دوست ممالک کے پاس آؤٹ ہونے والوں کیڈٹس شامل تھے ۔

تازہ ترین ویڈیوز