Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کشمیر آتش فشاں ہے اگر پھٹا تو دنیا کے لیے تباہ کن ہو گا ، سراج الحق

کشمیر آتش فشاں ہے اگر پھٹا تو دنیا کے لیے تباہ کن ہو گا ، سراج الحق
February 5, 2021

لاہور (92 نیوز) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کشمیر آتش فشاں ہے اگر پھٹا تو دنیا کےلیے تباہ کن ہو گا۔

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجتی کے لیے جماعت اسلامی کی لاہور میں ریلی نکلی۔ ریگل چوک پر ریلی سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کشمیر کے لیے حکومت ایک قدم اُٹھائے تو عوام سو قدم اُٹھائیں گے۔

سراج الحق نے دوٹوک اعلان کیا کہ بھارت کے زیرتسلط مقبوضہ کشمیر کا ایک چپہ چپہ پاکستان کا ہے اس سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ صرف کشمیر پر لابنگ کے لئے حکومت نائب وزیر خارجہ کاعہدہ بنائے۔ بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔