کشمیری شہداء کے لہو کا ایک ایک قطرہ فراموش کیا جائیگا نہ ہی معاف، ڈی جی آئی ایس پی آر


بھارت ، آگ ، کھیلے، مہم جوئی ، نتائج ، قابو ، باہر ، افواج پاکستان ، انتباہ
13 جولائی, 2020 9:40 دن

راولپنڈی ( 92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آرنے ٹویٹ  میں کہا کہ کشمیری شہداء کے لہو کا ایک ایک قطرہ  فراموش کیا جائے گا نہ ہی معاف ،دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم ناقابل تسخیر جذبے، جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے ۔

انہوں نےمزید کہا کہ انشاء اللہ کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے۔

13 جولائی 1931ء کو  جب آذان ظہرکی تکمیل کیلئے 22 سرفروشوں نے اپنی جان رب ذوالجلال کے سامنے نچھاور کی  ، جب ظلم، جبراور غاصبانہ قبضے کیخلاف علم بغاوت بلندہوا، جب معصوم کشمیریوں نے اپنے خون سے آزادی کا چراغ روشن کیا۔

یہ دن تحریک آزادی کشمیر کا نکتہ آغازثابت ہوا،جسے آج ”یوم شہدائے کشمیر“ کے طور پر منایا جا تا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز