کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، صدرمملکت اور وزیراعظم کے پیغامات


05 فروری, 2019 10:14 دن

اسلام آباد (92 نیوز) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کی حمایت کرتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم دہشتگردی کے زمرے میں آتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر عالمی برداری کا دوغلہ پن شکوک و شبہات کو ابھار رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی اور حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کا جذبہ بڑھ رہا ہے،،کشمیروں کی پیلٹ سے بینائی چھینی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستانی قوم  کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں پاکستان  کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے، عالمی برادری مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.