Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی کا کراچی تا سکھر ٹرین مارچ

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی کا کراچی تا سکھر ٹرین مارچ
August 5, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی کا کراچی تا سکھر ٹرین مارچ   کیا جس میں  سیاسی رہنماؤں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلئے تحریک انصاف کاٹرین مارچ ، ٹرین کوپاکستانی اور کشمیری پرچم سےسجایاگیا ، کارکنوں کاجوش وجذبہ بھی قابل دیدی تھا۔

بچےبزرگ اور خواتین سب ہی ٹرین مارچ میں شریک ہیں ، شرکاء نےپاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھائے نعرے بھی لگائے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل  ٹرین مارچ کےشرکاء کو الوداع کہنے کینٹ اسٹیشن پہنچے ، صحافیوں سےگفتگو کرتےہوئےکہاکہ کشمیر میں بھارت کےمظالم کی سیاہ رات جلد ختم ہوگی۔

تحریک انصاف کےرہنماؤں کاکہناتھاکہ مودی سرکار کو واضح پیغام دےدیاکہ کشمیر کی آزادی کے لئے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔کینٹ اسٹیشن سےروانہ ہونے والا ٹرین مارچ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا سکھر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔