کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں ریلی نکالی گئی

۲۳ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) اقلیتیں بھی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ کشمیریوں  سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں ریلی نکالی گئی جس میں سکھ، ہندو اور مسیحی برادری کے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت ہوئی۔

سکھ رہنما سردار پرتاب سنگھ نے سکھوں کو کشمیریوں کا ساتھ دینے کا حکم دے دیا اور چاندنی چوک پر خالصتان کا پرچم لہرانے کا اعلان کر دیا۔ بشپ ندیم کامران نے کہا کشمیری بہنوں بھائیوں کے ساتھ ہیں مودی صبر کا امتحان نہ لے، مذہب ہمیں ظلم کو آگے بڑھ کر روکنے کو کہتا ہے۔

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے  بھارت مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی نسل کشی کررہا ہے ۔ ان مظالم پر حقوق انسانی کی کونسل اور جنرل اسمبلی کیوں خاموش ہے۔ بھارت نے پاکستان کیخلاف  پراکسی وار چھیڑ رکھی ہے اور ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز