Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کشمالہ طارق کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی مبینہ منتقلی پر کابینہ کا نوٹس

کشمالہ طارق کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی مبینہ منتقلی پر کابینہ کا نوٹس
January 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی مبینہ منتقلی کا وفاقی کابینہ نے نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نوٹس لیتے ہوئے کشمالہ طارق معاملے پر وزارت قانون کو تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔ وزارت قانون وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی سے متعلق انکوائری کرے گی، کہ کیا کشمالہ طارق کے بینک اکاونٹ میں کروڑوں روپے منتقلی مس کنڈکٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون انکوائری مکمل کرکے رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی۔ وفاقی کابینہ مس کنڈکٹ ثابت ہونے پر کشمالہ طارق کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات میں کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں رقم منتقلی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کشمالہ طارق کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں مبینہ طور پر 12 کروڑ روپے منتقلی کا الزام ہے۔