کسی نے وادی میں زمین خریدنے کا سوچا تو کشمیر اس کا قبرستان بنا دیا جائے گا ، کشمیری عوام


مقبوضہ کشمیر ، کرفیو ، 126 دن
۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۸ شام

 سرینگر (92 نیوز) آرٹیکل 370 ختم کرنے پر بھارت کو کشمیری عوام نے کرارا جواب دے دیا۔ مجاہدین نے کشمیر میں جائیداد یا اراضی خریدنے والوں کو متنبہ کر دیا کہ کسی نے کشمیر کا رخ کیا، زمین خریدنے کا سوچا یا کوشش کی تو کشمیر اس کا قبرستان بنا دیا جائے گا ۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی سرکار کو متنبہ کر دیا ۔ کشمیریوں نے راتوں رات مقبوضہ وادی کے گلی کوچوں اور بازاروں میں اشتہارات لگا دیے ۔ بینرز بی جے پی رہنماؤں کی باتوں کا جواب ہیں جو کہتے تھے ڈل جھیل کے کنارے گھر بنائیں گے۔

وادی ، زمین ، خریدنے ، سوچا ، کوشش ، کشمیر ، قبرستان ، کشمیری ، عوام

بینرز کی تحریر کے مطابق کسی نے کشمیر کا رخ کیا، زمین خریدنے کا سوچا یا کوشش کی تو کشمیر اس کا قبرستان بنا دیا جائے گا ۔ واضح رہے قابض بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں سخت سکیورٹی اور کرفیو کے باوجود حالات کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز