کسی مغالطہ میں نہ رہیں، کرتارپور منصوبہ اول تا آخر تک ایف ڈبلیو او نے کیا ، احسن اقبال

نارووال (92 نیوز) لیگی رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم کے کرتارپور منصوبہ کے حوالے سے ٹویٹ پر کہا کسی مغالطہ میں نہ رہیں، منصوبہ اول تا آخر تک ایف ڈبلیو او نے کیا۔
لیگی رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا کہ آپ کی حکومت کرتی تو کرتارپور کا حشر بی آر ٹی جیسا کرتی، پاسپورٹ کی شرط ختم کرنے کا مطلب انٹرنیشنل بارڈر کنٹرول کی شرط ختم کرنا ہے۔
پاسپورٹ کی شرط ختم کرنے کا مطلب انٹرنیشنل بارڈر کنٹرول کی شرط ختم کرنا ہے- کیا کشمیر کا سودا کر کے اب نارووال کی دھرتی کا بھی سودا کرنے لگے ہو؟ https://t.co/PXuxQhXX5j
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 3, 2019
کیا کشمیر کا سودا کر کے اب نارووال کی دھرتی کا بھی سودا کرنے لگے ہیں؟
احسن اقبال کا کہنا تھا اناڑیوں نے معیشت تباہ کر ڈالی۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ 12 ہزار میگاواٹ بجلی اور دیگر منصوبوں کا آغاز تھا جس کیلئے مشنری درآمد ہوئی۔
پاسپورٹ کی شرط ختم کرنے کا مطلب انٹرنیشنل بارڈر کنٹرول کی شرط ختم کرنا ہے- کیا کشمیر کا سودا کر کے اب نارووال کی دھرتی کا بھی سودا کرنے لگے ہو؟ https://t.co/PXuxQhXX5j
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 3, 2019
اس کی مثال تیز دوڑنے کے سبب ہیمسٹرنگ انجری سے دی جاسکتی ہے لیکن عمران خان نے کیموتھراپی دے کر مریض ہی مار ڈالا۔