کسٹم حکام نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

کسٹم حکام ، لاہور ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، منشیات اسمگلنگ ، کوشش ، ناکام
۲۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۶ دن

 لاہور (92 نیوز) کسٹم حکام کی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی دیکھنے میں آئی۔ غیر ملکی کرنسی اور منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور کروڑوں روپے مالیت کی 5 لاکھ  نشہ آور گولیاں، 14 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لیئے۔

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام  نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 195 کلو کیٹامائن کیمیکل نامی نشہ آور کیمیکل اور نشہ آور ادویات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

اطلاعات کے مطابق دو افراد 5 لاکھ روپے مالیت کی نشہ آور گولیاں، 195 کلو کیٹامائن کیمیکل اور  14 ہزار ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

کسٹمز حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزموں کو حراست میں لے کر منشیات سمیت غیر ملکی کرنسی قبضے میں لے لی۔

تازہ ترین ویڈیوز