کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ منفی آئے


cricket
۰۱ جولائی, ۲۰۲۰ ۱:۲۱ شام

لاہور ( 92 نیوز) کرکٹ ٹیم کے  چھ کھلاڑیوں کے دوبارہ کوروناٹیسٹ کے نتائج منفی آگئے ،  ترجمان  پی سی بی  کا کہنا ہےمقامی ہوٹل میں  مقیم  چھ کھلاڑیوں کے دوبارہ ٹیسٹ لیے  گئے ہیں ۔

کھلاڑی 3جولائی کو انگلینڈ روانہ ہوں گے، انگلینڈ روانگی سے قبل چار دن قبل کورونا ٹیسٹ رزلٹ منفی ہونا لازمی ہیں، انگلینڈ روانگی تک چھ کھلاڑی مقامی ہوٹل کے بائیو سکیور ماحول میں ہی رہیں گے۔

انگلینڈ کیساتھ  تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ مانچسٹر میں موجود ہے ۔ قومی سکواڈ کے ساتھ مصباح الحق سمیت   گیارہ  ٹیم آفیشلز  بھی چارٹرڈ طیارے سے  انگلینڈ  پہنچے۔ چیئرمین  پی سی بی  احسان مانی  اور انکی  اہلیہ بھی  ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں میں  اظہر علی ،بابر اعظم ،فہیم اشرف ،فواد عالم ، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسی خان شامل،اسد شفیق ،نسیم شاہ، روحیل نذیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عابد علی،شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری اور یاسر شاہ بھی شامل  ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.