کرکٹ میں کرپشن کا ایک اور اسکینڈل بے نقاب

۲۶ مئی, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۱ دن

لندن (92 نیوز) کرکٹ کے کھیل سے کھیلواڑ کی ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی۔ سری لنکا میں وکٹ فکسنگ کا اسکینڈل سامنے آ گیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق گال اسٹیڈیم اسٹاف نے سری لنکا انگلینڈ ٹیسٹ کی پچ خراب کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

سازش میں سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس اور گال اسٹیڈیم کا اسسٹنٹ مینیجر تھرانگا اندیکا شامل ہیں۔

رپورٹر نے سوال کیا کہ کیا ٹیسٹ  میچ 3 یا 4 روز میں ختم ہو جائے گا جس کے جواب میں فکسر بولا پچ کو میچ سے دو ہفتے قبل کھلا چھوڑ دیں گے۔

وکٹ فکسر کا 2017 میں بھارت سری لنکا میچ بھی فکس کرنے کا اعتراف بھی سامنےآیا۔

رپورٹ کے مطابق اس سازش میں سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس اور گال اسٹیڈیم کا اسسٹنٹ مینیجر تھرانگا اندیکا شامل ہیں۔

دوسری جانب معاملہ سامنے آنے کے بعد آئی سی سی بھی ان ایکشن ہو گئی اور مکمل رپورٹ آنے پر تحقیقات کرے گی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ میچ فکسنگ رپورٹ سے متعلق آگاہ ہیں ۔

آئی لینڈرز اور انگلش ٹیم کے درمیان رواں برس نومبر میں ٹیسٹ میچ کھیلا جانا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز