Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرکٹر محمد حفیظ کو معمرخاتون کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئرکرنا مہنگا پڑگیا

کرکٹر محمد حفیظ کو معمرخاتون کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئرکرنا مہنگا پڑگیا
August 12, 2020
لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹر محمد حفیظ کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوے سالہ معمرخاتون کے ساتھ  تصویر بناکر سوشل میڈیا پر شیئرکرنا مہنگا پڑگیا۔ محمد حفیظ نے ساؤتھمپٹن میں گراؤنڈ سے متصل گالف کورس میں پریکٹس کے دوران تصویر بنوائی۔ پی سی بی سے جاری اعلامیہ کے مطابق حفیظ نے غیر دانستہ طور پر میٹر پر مشتمل سماجی فاصلے کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی، انہیں ہوٹل میں آئسولیٹ کرکے ان کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا ہے، جس کا رزلٹ جمعرات کو آئے گا۔ محمد حفیظ ٹیسٹ منفی آنے تک آئیسو لیشن میں رہیں گے۔ محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے بیس کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔