Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرکٹر شاداب خان کے ری ہیب کا پہلا مرحلہ مکمل

کرکٹر شاداب خان کے ری ہیب کا پہلا مرحلہ مکمل
May 3, 2021

لاہور (92 نیوز) کرکٹر شاداب خان کے ری ہیب کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ شاداب کا اگلے 2 روز میں اسکین ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اسکین کے بعد شاداب کی ٹریننگ کے اگلے مرحلے کا فیصلہ ہوگا، دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود اور شرجیل خان نے لاہور میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر پہنچ کر رپورٹ کر دی۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں دونوں کرکٹرز کی تیکنیک اور بیٹنگ میں بہتری پر کام کیا جائے گا۔

اعظم خان اور ثمین گل پہلے ہی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ چاروں کرکٹرز 7 مئی تک این ایچ پی سی میں ٹریننگ کریں گے۔