Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرپٹ شاہی خاندان کے جانشین اُمیدوار کی کرپشن کیسز میں ضمانت پر جشن لمحہ فکریہ، فردوس عاشق

کرپٹ شاہی خاندان کے جانشین اُمیدوار کی کرپشن کیسز میں ضمانت پر جشن لمحہ فکریہ، فردوس عاشق
February 28, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں، کرپٹ شاہی خاندان کی جانشینی کے اُمیدوار کی کرپشن کیسز میں ضمانت پر جشن اور بھنگڑے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے نام لئے بغیر حمزہ شہباز پر وار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا، غنڈہ گردی اور کرپشن کا بے تاج بادشاہ اپنے سیاہ کرتوتوں کا جواب دینے کی بجائے لاہور کی سڑکوں پر بھٹکتا اور آہ و بکا کرتا دراصل اُس این آر او کا سوال کررہا تھا جو نہ تو اسکے بڑوں کو ملا نہ اسے ملے گا۔