کرپشن اور منی لانڈرنگ کا احتساب معاشی اصلاحات کا حصہ بنا دیا گیا ، ذرائع وزارت خزانہ


کرپشن ، منی لانڈرنگ ، احتساب ، معاشی اصلاحات ، حصہ ، وزارت خزانہ
۲۶ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف بڑا اقدام اٹھا لیا گیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کرپشن اور منی لانڈرنگ کا احتساب معاشی اصلاحات کا حصہ بنا دیا گیا۔

اکتوبر 2020 سے ایسٹ ڈیکلیئریشن سسٹم نافذ کرنے کیلئے نیا نظام متعارف کرایا جائے گا ۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت موجودہ اور سابق حکومتی نمائندوں کے اثاثوں بارے تحقیقات ہونگی۔ صوبائی، وفاقی سیکرٹریز، بورڈز چیئرمینز سے بھی تحقیقات کی جا سکیں گی۔ بیورو کریٹس کے اندرون اور بیرون ملک اثاثہ جات ظاہر کرنے کیلئے بھی تحقیقات ہونا لازم ہو گا ۔ عوام کو تمام معلومات تک مکمل رسائی دی جائے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز