Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کرونا وائرس کے مریضوں کی پاکستان میں تعداد 19 ہے ، وزارت صحت

کرونا وائرس کے مریضوں کی پاکستان میں تعداد 19 ہے ، وزارت صحت
March 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز)  ملک میں کرونا وائرس  کےمریضوں کی تعداد19ہے ، وزارت صحت نے واضح کردیا، ترجمان کا کہنا ہے گزشتہ روز گلگت بلتستان میں سامنے آنے والا مریض تاحال کنفرم نہیں ہوا ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 19 ہے، گلگت بلتستان میں گزشتہ روز سامنے آنے والے مریض کو وزارت صحت نے تاحال کنفرم نہیں کیا، ترجمان کے مطابق کرونا کے متاثرین میں 15کراچی، 3 اسلام آباد جبکہ ایک کوئٹہ کا مریض شامل ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے فیس بک انٹرنیشنل کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں وائرس کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی، ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ غیر ملکی وفد نے کرونا وائرس کے سلسلےمیں آگاہی کے لئے تعاون فراہم کرنے کی پیش کش کی۔