کرونا وائرس نے ایران میں تباہی مچا دی۔ وائرس سے 8 افراد ہلاک


کرونا وائرس ، ایران ، تباہی ،8 افراد ، ہلاک
۲۳ فروری, ۲۰۲۰ ۹:۱۹ شام

 تحران (92 نیوز) کرونا وائرس نے ایران میں تباہی مچا دی۔ وائرس سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ وائرس نے ایک ہی دن میں 6 افراد کو لقمہ اجل بنا دیا۔

ایران میں کرونا وائرس بے قابو ہونے لگا۔ قم شہر میں مزید چھے افراد  وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے۔ متاثرین کی تعداد بھی چالیس سے بڑھ گئی ہے۔

ایرانی وزیر صحت سعید نماکی کے مطابق کرونا نے سب سے زیادہ متاثر شہر قُم کو کیا ہے۔ یہ وائرس چین سے آنے والے ایک تاجر سے پھیلا ہے۔ انھوں نے عوام سے مقدس مقامات پر نہ جانے کی اپیل بھی کی ہے۔

دوسری جانب حکام نے دارالحکومت تہران سمیت چودہ صوبوں میں تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کر دیئے۔ ملک بھر میں تمام ثقافتی تقریبات کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔

حکومت نے احتیاطی تدابیر کے تحت عوام میں مفت ماسک تقسیم کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.