Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کرونا وائرس سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی

کرونا وائرس سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی
March 12, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کرونا وائرس اثرات دنیا بھر کی  طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں  بھی نظر آنے لگے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1324 پوائنٹس کی کمی، 36 ہزار 348 کی سطح پر آگیا۔ مارکیٹ میں مندی کے باعث ٹریڈنگ  کاعمل معطل کر دیا گیا ،  رواں ہفتے دوسری بار ٹریڈنگ معطل کی گئی۔ اس سے قبل کرونا وائرس کے باعث  امریکی اسٹاک مارکیٹ کریش کر  چکی ہے ،  ڈاؤ جونز انڈیکس میں  5.85 فیصد، ایس اینڈ پی میں  4.89 فیصداور نیسدک کمپوزٹ میں  4.7  فیصدگراوٹ ریکارڈ کی گئی ۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ پر 2008 کے اقتصادی بحران کے بعد پہلی دفعہ اتنی مندی دیکھی گئی ہے ۔ ادھر بھارت نے کرونا وائرس کے پیش نظر تمام سیاحتی ویزے منسوخ کر دیے  جب کہ روس نے کل سے اٹلی، فرانس، جرمنی اور اسپین کیلئے فضائی آپریشن معطل  کرنے کا اعلان کردیا، روس نے  13 مارچ سے اٹلی کے شہریوں کو ویزہ جاری نہ کرنے کا فیصلہ فیصلہ کیا ہے ۔