کرناٹکا میں بارش کیلئے دومینڈکوں کی شادی


کرناٹکا ‏ بارش ‏ دومینڈکوں کی شادی ‏ ‏92 نیوز توہم پرستی ‏ جہالت ‏ شائننگ اِنڈیا ‏ بھارتی میڈیا ‏ گاؤں اُدوپی ‏ بارش کی دیوی ‏
09 جون, 2019 11:18 شام

کرناٹکا ( 92 نیوز) بھارت میں توہم پرستی اور جہالت  کی انتہا  ہو گئی ،  ریاست کرناٹکا میں بارش کیلئے دو مینڈکوں  کے درمیان شادی دھوم دھام سے منائی گئی۔

دنیا کہاں سے کہاں نکل گئی ہے لیکن بھارت  میں آج بھی توہم پرستی کا راج ہے  جدید دور میں بھی  شائننگ اِنڈیا میں جہالت کا بول بالا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے گاؤں اُدوپی میں دو مینڈکوں میں شادی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سیکڑوں افراد شریک ہوئے ۔

دونوں مینڈکوں  کو روایتی لباس  بھی پہنائے گئے  تھے اور  شادی کی تمام  رسومات ادا کی گئ تھیں۔

مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ مینڈکوں کی شادی سے  بارش کی دیوی خوش ہوگی اور  خوب جم کر بادل برسیں گے ، انوکھی شادی نے جدید بھارت کے دعوں کی قلعی کھول دی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.