Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرسٹیانو رونالڈو نے لیجنڈری فٹبالر پیلے کو پیچھے چھوڑ دیا

کرسٹیانو رونالڈو نے لیجنڈری فٹبالر پیلے کو پیچھے چھوڑ دیا
January 4, 2021

لزن (92 نیوز) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے کو پیچھے چھوڑ دیا۔ رونالڈو کیرئیر میں سب سے زیادہ گولز اسکور کرنے والے دوسرے فٹبالر بن گئے۔ پرتگال اسٹار فٹبالر نے کلب او ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے کیرئیر میں 758 گول مکمل کر لیے۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کر سٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، کرسٹیانو رونالڈو نے برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کو پیچھے چھوڑ دیا۔ رونالڈو کیریئر میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے دوسرے فٹبالر بن گئے۔

پرتگال اسٹار فٹبالر نے کلب اور ملک کی جانب سے کھیلتے ہوئے کیر ئیر میں 758 گول مکمل کر لیے، رونالڈو نے اٹالین فٹبال لیگ میں اوڈینیز کے خلاف دو گول اسکور کر کے اعزاز اپنے نام کیا۔ رونالڈو نے کلب کیریئر میں 656 جبکہ پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے انٹر نیشنل کیرئیر میں 102 گول اسکور کیے۔

برازیلین اسٹار فٹبالر پیلے نے کیریئر میں 757 گول اسکور کیے تھے، سب سے زیادہ 759 گول اسکور کرنے کا ریکارڈ چیک ریپبلکن کے جوزف بیکن کے پاس ہے۔