Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرسٹیانو رونالڈو اسٹار کلب اور ملک کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنیوالے کھلاڑی بن گئے

کرسٹیانو رونالڈو اسٹار کلب اور ملک کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنیوالے کھلاڑی بن گئے
January 21, 2021

پرتگال (92 نیوز)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے نام ایک اور ریکارڈ ہو گیا، اسٹار فٹبالر کلب اور ملک کی جانب سے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے، رونالڈو نے اٹالین سپر کپ میں نیپولی کے خلاف میچ میں گول کرکے سب سے زیادہ 760 گولز کا ریکارڈ قائم کیا۔

پرتگال کے اسٹارفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے نئی تاریخ رقم کر دی ، رونالڈو کلب اور ملک کی جانب سےسب سے زیادہ 760گولز اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
رونالڈو نے اٹالین سپر کپ کے فائنل میں نیپولی کے خلاف ایک گول اسکور کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، اس سےقبل سب سے زیادہ 759گولز اسکور کرنے کاریکارڈ آسٹریا کے جوزف بیکن  کاتھا۔
کرسٹیانو رونالڈونے کلب کیرئیر میں658 جبکہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے پرتگال کی جانب سے 102 گول اسکورکیے ہیں ۔
اٹالین سپر کپ کے فائنل میں یووینٹس نے نیپولی کو دو صفر سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔