کرسمس کے حوالے سے دنیا بھر میں تیاریاں جاری ‏


کرسمس ‏ لندن ‏ ‏92 نیوز ‏
۰۹ دسمبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۷ شام

لندن ( 92 نیوز ) کرسمس کے حوالے سے دنیا بھر میں تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، امریکا اور برطانیہ میں سانتا کلاز لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہے۔

کرسمس کی آمد جوں جوں قریب آتی جا رہی ہے لوگوں کی دلچسپ تیاریاں بھی عروج پر پہنچ چکی ہیں ، امریکی ریاست مینے میں کئی سو لوگوں نے سانتا کلاز کے روپ دھار کر اسکیٹنگ کی۔

اسکیٹنگ کا مقصد کرسمس کے دن بچوں کو کھلونے فراہم کرنے کے لیے عطیات اکٹھے کرنا تھا۔

برطانیہ میں بھی لندن اور گلاسکو میں ہزاروں لوگوں نے سینتا کلاز کا روپ دھارا اور سڑکوں پر دوڑنے نکل آئے۔

ان ہزاروں افراد کا پانچ سے دس کلومیٹر تک کے ٹریک پر دوڑنے کا مقصد کرسمس کے حوالے سے عطیات جمع کرنا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز