کرد ملیشیا کا شامی صوبہ دیرالزور میں داعش کیخلاف کارروائی کا آغاز



شام
۱۰ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۴ دن

شام ( 92 نیوز) کرد ملیشیا  نے شام کے صوبہ دیر الزور میں داعش کے خلاف کارروائی شروع کر دی ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کو امریکا کی زمینی افواج کا تعاون بھی حاصل ہےجو اس آپریشن میں اسے مکمل سپورٹ فراہم کررہی ہے ۔

کرد ملیشیا کے ترجمان مصطفیٰ بالی  کاکہنا ہے کہ  کارروائی کے دوران باغوز گاؤں میں  داعش کے آخری ٹھکانوں کوتباہ کردیں گے ،مشرقی صوبےدیر الزور کو شام میں داعش کا آخری  مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

آپریشن سے قبل ایک ہفتے کے دوران بیس ہزار سے زائد شہری علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقامات پر  چلے گئےتھے۔یہ گاؤں عراق کی سرحد کے قریب واقع  ہے۔



تازہ ترین ویڈیوز