کرتار پور راہداری پر مذاکرات کا دوسرا دور 14جولائی کو ہوگا

۰۳ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۴۷ دن

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان نے کرتار پور راہداری مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے شیڈول بھارت کے حوالے کر دیا، پاک بھارت حکام کے درمیان ملاقات 14 جولائی کو ہوگی۔

دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے پاک بھارت حکام کی دوسری بیٹھک 14 جولائی کو واہگہ میں ہوگی، دوسرے اجلاس میں معاہدے کے ڈرافٹ کوحتمی شکل دی جائے گی جبکہ کرتار پور سے متعلق ٹیکنیکل ایشوز بھی زیر بحث لائے جائیں گے ۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے پاکستان اجلاس میں متعلقہ معاملات کی جلد تکمیل کاخواہاں ہے اور نومبر میں بابا گرو ناننک کی 550ویں سالگرہ پر راہداری کو آپریشنل کرنا چاہتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق دنیا بھر کے سکھوں کے پاکستان پر بڑھتے اعتماد کی وجہ سے بھارت کرتارپور کوریڈور سے متعلق پاکستان سے بات چیت پر تیار ہوگیا اور گزشتہ ماہ بھارت کی جانب سے مذاکرات کی تجویز بھی دی گئی تھی، دونوں ممالک کے ٹیکنیکل ماہرین کے مابین کرتارپور بارڈرپر متعدد میٹنگز ہوچکی ہیں۔

بھارت مذاکرات کیلئے اپنے وفد کی تفصیلات سے آگاہ کرے ۔

تازہ ترین ویڈیوز