کرتارپور راہداری 9 نومبر کو کھول دی جائے گی، وزیراعظم

کرتارپور راہداری، 9 نومبر، کھول دی جائیگی، وزیراعظم، سوشل میڈیا پیغام، اسلام آباد، 92 نیوز
۲۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) کرتارپور راہداری 9 نومبر کو سکھ برادری کیلئے کیلئے کھول دی جائے گی، وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ پوری دنیا کی سکھ برادری کیلئے اپنے دروازے کھولنے جارہے ہیں۔

کرتارپور راہداری، 9 نومبر، کھول دی جائیگی، وزیراعظم، سوشل میڈیا پیغام، اسلام آباد، 92 نیوز
کرتارپور راہداری 9 نومبر کو کھول دی جائے گی، وزیراعظم

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرتارپور سکھ برادری کیلئے سب سے بڑا مذہبی مرکز ثابت ہوگا، بھارت سمیت دنیا بھر کی سکھ برادری سب سے بڑے گوردوارے کی زیارت کر سکے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ منصوبہ مقامی معیشت کیلئے کلیدی اور ملک کیلئے زرمبادلہ کا ذریعہ بھی ثابت ہوگا، سیاحت اور میزبانی سمیت کئی شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مذہبی مقامات کیلئے سیاحت عروج پر ہے، قبل ازیں بدھ بھکشیوں نے بھی پاکستان میں مذہبی مقامات کا دورہ کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز