کرتارپور راہداری منصوبہ افتتاح کیلئے تیار، زیرو پوائنٹ پر تعمیر ٹرمینل پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا


کرتارپور راہداری ، منصوبہ ، افتتاح ، تیار، زیرو پوائنٹ ، تعمیر ، ٹرمینل ، پاکستانی ، پرچم ، لہرا
۰۳ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۶ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) کرتارپور راہداری منصوبہ افتتاح کیلئے تیار ہے۔ زیرو پوائنٹ پر تعمیر ٹرمینل پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔

ریکارڈ مدت میں راہداری مکمل کرنے پر وزیراعظم نے حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سکھ یاتریوں کے خیر مقدم کیلئے کرتار پور پوری طرح تیار ہے،

کرتارپور گرونانک جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کیلئے ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا۔ میں اپنی حکومت کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کرتارپور صاحب کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

کرتارپور راہداری 9 نومبر کو سکھ برادری کیلئے کیلئے کھول دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ پوری دنیا کی سکھ برادری کیلئے اپنے دروازے کھولنے جارہے ہیں۔

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کرتارپور سکھ برادری کیلئے سب سے بڑا مذہبی مرکز ثابت ہوگا، بھارت سمیت دنیا بھر کی سکھ برادری سب سے بڑے گوردوارے کی زیارت کر سکے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ منصوبہ مقامی معیشت کیلئے کلیدی اور ملک کیلئے زرمبادلہ کا ذریعہ بھی ثابت ہو گا، سیاحت اور میزبانی سمیت کئی شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز