Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کے ڈیفنس خیابان بدر میں فیملی کو قہوہ پینا ایک کروڑ سے زائد میں پڑ گیا

کراچی کے ڈیفنس خیابان بدر میں فیملی کو قہوہ پینا ایک کروڑ سے زائد میں پڑ گیا
December 22, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی کے ڈیفنس خیابان بدر میں فیملی کو قہوہ پینا ایک کروڑ سے زائد میں پڑ گیا۔ دو روز قبل رکھی ملازمہ ثمینہ نے خواتین کو قہوہ میں بے ہوشی کی دوا ملا کر پلائی اور واردات کرکے ساتھی سمیت فرار ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ملازمہ ثمینہ نے گھر میں موجود خواتین کی جانب سے قہوا طلب کرنے پر اس میں بے ہوشی کی دوا ملائی جسے پی کر خواتین بے ہوش ہو گئیں اور پھر اپنے ساتھی کی مدد سے گھر میں موجود ایک کلو سونا ، 25 ہزار اماراتی درہم ، چار لاکھ روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہو گئے ۔

پولیس کا کہنا ہے ساوتھ زون میں اس طرح کی بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر پولیس نے متعدد مرتبہ مہم چلائی کہ گھر میں کام کرنے والے ملازمین کو کام پر رکھنے سے  پہلے ان کا ڈیٹا لیں مگر کوئی پولیس کی ہدایات پر عمل نہیں کرتا۔