کراچی کے مسائل پر پھر سیاست، سندھ حکومت نے معاملہ میئر اور وفاق پر ڈال دیا

کراچی مسائل سیاست سندھ حکومت معاملہ میئر وفاق
۳۱ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۰۳ شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے مسائل پر پھر سیاست شروع ہو گئ۔ سندھ حکومت نے معاملہ میئر اور وفاق پر ڈال دیا۔

وزیر بلدیات سندھ نے خود کو دودھ سے مکھی کی طرح نکال دیا اور ذمہ داری مئیر کراچی پر ڈال دی۔ پریس کانفرنس میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی میئر کا کام ہے، اختیار واپس لیا تو شکوہ کریں گے۔

جیالی سرکار کے جیالے وزیر نے انوکھی منطق بھی پیش کر دی۔ ناکامی، ناقص کارکردگی کا اعتراف تو نہ کیا لیکن بولے دنیا بھر میں جتنے بھی ترقی یافتہ شہر ہیں، وہاں بارش کے بعد پانی کھڑا ہوتا ہے۔

وزیر بلدیات دعووں کی سیاست سے بھی باز نہ آئے، نیا دعویٰ سن کر سب حیران رہ گئے۔ کہتے ہیں بارش میں کوئی بڑی شاہراہ بند نہیں ہوئی۔ واٹر بورڈ اور ڈی ایم سیز نے بہتر کام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی غفلت سے بیس افراد جاں بحق ہوئے۔ ان کے خلاف کام کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز