کراچی کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے ، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ، وزیر اعظم


PM Imran Khan
13 اگست, 2020 9:04 شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر قانون فروغ نسیم نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے ، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

وزیر اعظم سے وفاقی وزیر قانون  اور گورنر سندھ کی ملاقات میں بارشوں کے بعد سندھ کی صورتحال اور خصوصاً کراچی کے معاملات پر غور کیا گیا ۔

عمران اسماعیل کہتے ہیں وزیر اعظم نے کراچی کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔انہوں نے  پاک فوج، این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کی خدمات کو سراہا۔

تازہ ترین ویڈیوز