کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کار پر فائرنگ، بھائی جاں بحق بہن زخمی


کراچی ، علاقے ، گلستان جوہر ، کار ، فائرنگ، بھائی ، جاں بحق ، بہن ، زخمی
۲۲ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۱ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ملزموں نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بھائی جاں بحق اور بہن زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔ ملزموں نے چلتی گاڑی پر پانچ سے چھ گولیاں چلائیں۔ جائے وقوعہ سے 30 بور کا ایک خول ملا ہے۔

اہل خانہ نے پولیس کو ابتدائی بیان میں کہا کہ مقتول سلمان اپنی بہن کو اسپتال لے کر جارہا تھا۔ گاڑی میں مزید دو خواتین بھی تھیں تاہم وہ محفوط رہیں۔

دوسری جانب منگھو پیر ایم پی آر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ادھر بلدیہ عابد آباد اور ملیر میمن گوٹھ میں فائرنگ سے چودہ سالہ لڑکی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

تازہ ترین ویڈیوز