Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ماں بیٹی کا چوکیداروں سے جھگڑا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ماں بیٹی کا چوکیداروں سے جھگڑا
December 19, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ماں بیٹی کا دو چوکیداروں سے جھگڑا ہوگیا، خواتین نےالزام لگایا کہ چوکیداروں نےان پرتشدد کیا اور کاٹ لیا، جبکہ چوکیداروں کا کہنا ہے کہ خواتین نے بدتمیزی کی اور زخمی کیا،پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔

ڈیفنس فیز آٹھ میں عجب واقعہ پیش آیا۔ خواتین اور چوکیداروں میں جھگڑا ہوگیا۔ زخمی ماں اور بیٹی درخشاں تھانے پہنچیں۔

لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ان کے پڑوس میں زیرتعمیر عمارت کے چوکیدار جادوٹو نے جیسی مشکوک حرکتیں کرتے ہیں۔

والدہ نےانہیں کئی بار منع کیاتھا۔۔آج جب وہ اپنی والدہ کےساتھ واک کےلئے نکلیں تو چوکیداروں نےحملہ کر دیا۔

پولیس نے دونوں خواتین کومیڈیکل کےلئے اسپتال منتقل کردیا۔ کچھ دیر بعد چوکیدار بھی تھانے پہنچ گئے اور کہا کہ خواتین نے ان پر حملہ کیا اور انہیں زخمی بھی کیا۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے، جو بھی قصور وار ہوا اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔