Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کے علاقے ڈیفنس فور میں پولیس مقابلہ ، فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے ڈیفنس فور میں پولیس مقابلہ ، فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو ہلاک
November 27, 2020

ملزم ڈکیتی کرنےکے لئے ڈبل کیبن گاڑی میں آئے تھے کہ پولیس کو اطلاع مل گئی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ایک کرکے پانچوں ملزمان مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق تین ملزمان کی شناخت غلام مصطفی، محمد عابد اور محمد ریاض کے نام سے کی گئی۔ ملزم عابد اور غلام مصطفی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزم محمد عابد اور غلام مصطفی دونوں کا تعلق بہاولپور سے ہے جبکہ تیسرے ملزم ریاض کا تعلق ملتان سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ڈبل کیبن گاڑی بھی پولیس نے تحویل میں لے لی ۔ گاڑی سے متعلق تفصیلات لی جارہی ہیں۔ ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔