کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی کارروائی ، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

کراچی لیاری رینجرز کارروائی اسلحہ برآمد
۱۲ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۱ شام

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں کارروائی کی گئی۔ اس دوران دوایل ایم جی، دو ایس ایم جی اور تین رائفل برآمد ہوئی۔ ایک ریپٹر، ایک نائن ایم ایم ،ایک بائیس بور پسٹل بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق چار ایمونیشن بیلٹ بکس ایل ایم جی، دو ایمونیشن بیلٹ  ایل ایم جی کے برآمد ہوئے۔ پچیس آوان بم اور مختلف اسلحہ کے چھ ہزار سے زائد راونڈز بھی برآمد کئے گے۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ اسلحہ لیاری گینگ وار کے کارندوں نے بڑی مہارت سے چھپایا تھا۔ یہ اسلحہ ممکنہ دہشتگردی اور جرائم کی کارروائیوں کے لئے چھیاپا گیا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے رات گئے پی آئی بی تھانے کی حدود میں سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز