کراچی کے علاقے لانڈھی میں ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، دو خواتین جاں بحق

کراچی لانڈھی موٹرسائیکل پولیس سیمہ بی بی
۲۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۵۲ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی میں ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے دو خواتین جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق داؤد چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

خواتین کی شناخت سیمہ بی بی اور الفت بی بی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی شخص کا نام زین ہے۔

دونوں خواتین کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ٹرالر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔ پولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز