کراچی کے علاقے لانڈھی فیوچر کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ، 3 افراد زخمی


کراچی ، علاقے ، لانڈھی فیوچر کالونی ، شادی ، تقریب ، ہوائی فائرنگ ، افراد ، زخمی
17 جولائی, 2020 10:13 دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی فیوچر کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے 10 سالہ ورشا، 12 سالہ احمر اور 32 سالہ عقیل زخمی ہوئے ۔ جناح اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ پولیس نے شادی کی تقریب میں دو افراد کو حراست میں لیکر موقع سے خول برآمد کرلیے ۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق شادی کی تقریب عاطف نامی شخص کی ہورہی تھی ۔ اسکے رشتے دار نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ شادی کی تقریب کا کوئی اجازت نامہ موجود نہیں تھا ۔ علاقہ مکین کا کہنا تھا پولیس نے مبینہ رشوت وصول کرکے شادی کی تقریب کی اجازت دی جو گلی میں کی جارہی ہے تھی ۔

تازہ ترین ویڈیوز